Categories: فقہ و احکام

سورۃ البقرۃ کی آیت میں{یخادعون اللہ } کا معنی

ابن کثیررحمہ اللہ تعالی اس آيت کی تفسیر میں کہتے ہیں :
{ وہ اللہ تعالی اورمومنوں کودھوکہ دیتے ہیں } یعنی جوایمان وہ ظاھر کررہے ہیں اس کے اظہار کے ساتھ باوجود اس کہ وہ اپنے باطن میں کفر چھپاۓ ہوۓ ہیں ،

اوراپنی جھالت کی بنا پروہ یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ ایسا کرکے اللہ تعالی کودھوکہ دے رہے ہیں اوریہ کام ان کے ہاں بہت ہی نفع مند ہے ، اور وہ اسے اللہ تعالی پربھی مبھم ہی رہے گا جس طرح کہ کچھ مومنوں پر مبھم ہوچکا ہے ۔ جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
{ جس دن اللہ تعالی سب ان سب کو اٹھا کھڑا کریگا تو یہ جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں ( اللہ تعالی ) کے سامنے بھی قسمیں کھانے لگیں گے اور سمجھیں گے کہ وہ بھی کسی (دلیل ) پر ہیں یقین مانوکہ بیشک وہی جھوٹے ہیں } ۔
تواس لیے اللہ تعالی نے ان کے اعتقاد پر اس کے مقابلہ میں فرمایا { وہ توصرف اپنے آپ کو ہی دھوکہ دے رہے ہیں اوروہ اسے سمجھتے ہی نہیں } یعنی وہ کسی کو نہیں بلکہ اپنے آپ کوہی دھوکہ دیتے ہیں لیکن انہیں اس کا شعوراور سمجھ نہیں آرہی ، جیسا کہ اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا :
{ بیشک منافق اللہ تعالی سے چالبازياں کررہے ہيں اوروہ انہیں ان چالبازیوں کا بدلہ دینے والا ہے } اورکچھ قرآء کرام نے اس طرح پڑھا ہے { ومایخدعون الاانفسہم } دونوں قراتوں کا معنی ایک ہی ہے ۔
ہم اسلامی تعلیم میں رغبت رکھنے والے امریکی کو یہ نصیحت کرینگے کہ وہ خواہشات کوچھوڑ کرانصاف کو اپناۓ ، اوردشمنان اسلام کی اسلام کو بدنام کرکے پیش کرنے کی کوشش سے بچ کررہیں ، اور اسلام کوصحیح اور صاف شفاف مصادر سے سیکھنے کی حرص رکھیں اور کوشش کریں ۔
تو اسلام ان فرقوں سے حاصل نہ کریں جو کہ بدعات اور نۓ نۓ کاموں سے اسلام کوبدنام کررہے ہیں مثلا قادیانی اور احمد فرقہ اور شیعۃ اور صوفی فرقہ اورپیر پرست فرقوں اور تقلیدمیں تعصب کا شکار فرقے وغیرہ ، توان سب فرقوں نے اسلامی دعوت کو اپنی بدعات کے ساتھ خراب کرکے رکھ دیا ہے ، توان کے افعال اور اقوال کواسلام نہ سمجھ لیا جاۓ بلکہ اسلام وہی ہے جوکتاب اللہ (قرآن مجید ) اور سنت رسول ( صحیح احادیث ) ہیں ۔
اللہ تعالی سے ہم ھدایت کے طلبگار ہیں ۔ .

الشيخ سعد الحميد

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

3 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

3 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago