Categories: افغانستان

افغانستان: ہیلی کاپٹر کا حادثہ، چھ امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایساف کے مطابق یہ حادثہ صوبہ زابل میں پیش آیا اور تاحال اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ایساف کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے اشارے ملے ہیں کہ جب یہ حادثہ پیش آیا تو علاقے میں ’دشمن کی کسی قسم کی سرگرمیاں نہیں تھیں‘۔
امریکی محکمۂ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی امریکی تھے جبکہ ایک امریکی اس حادثے میں زخمی بھی ہوا ہے۔
زابل کے نائب گورنر نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ نیٹو کا ہیلی کاپٹر دور دراز ضلع شجاعو میں تباہ ہوا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ اسی ہیلی کاپٹر کی بات کر رہے تھے۔
افغانستان میں نیٹو کے ہیلی کاپٹروں کی تباہی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں سے کچھ حادثوں اور کچھ طالبان کے حملوں کا نشانہ بنے۔
2011 میں طالبان نے صوبہ وردک میں ایک شنوک ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ کیا تھا جس میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ان میں سے بیشتر امریکی تھے۔
خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں ایساف نے افغانستان کی سکیورٹی کا انتظام افغان افواج کو سونپ دیا تھا تاہم وہاں اب بھی 97 ہزار غیرملکی فوجی موجود ہیں جن میں سے 68 ہزار کا تعلق امریکہ سے ہے۔
دسمبر 2014 تک افغانستان سے تمام غیرملکی جنگجو فوج چلے جائے گی اور یہاں رہ جانے والے فوج صرف تربیت اور مشاورت کے عمل کا حصہ بنیں گے اور اس کے لیے ابھی افغان حکومت کی منظوری باقی ہے۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

45 seconds ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago