امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے ڈرون حملوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، امریکا کے ساتھ دفاعی شعبے میں وسیع البنیاد اور طویل المدتی تعلقات چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اورمتحد افغانستان کا حامی ہے، اور افغان عوام اور قیادت پر مشتمل مصالحتی عمل کی حمایت کرتا ہے، امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں، خطے میں سلامتی اور افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ توانائی، دفاع ، سیکورٹی، ایٹمی عدم پھیلاوٴ اور خطرناک ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے پاک امریکا گروپس کے اجلاس جلد منعقد ہوں گے۔ چک ہیگل نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی، امریکی وزیردفاع کی ملاقاتوں میں پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور نائب سیکریٹری دفاع بھی شریک تھے۔
اردو ٹائمز
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…
معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار