’پاکستانی حکام ہمارے بلوچ بھائیوں کے مطالبات پر کان دھریں‘

ایرانی بلوچستان کے سرکردہ عالم دین مولانا عبدالحمید نے کوئٹہ سے کراچی تک بلوچوں کے احتجاجی لانگ مارچ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا لاپتہ افراد کے اہل خانوں کی بات سنیں اور انہیں ’تشفی بخش‘ جواب دیدیں۔

 

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق زاہدان میں ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے ممتازسنی عالم دین نے کہا: بلوچ کارکنوں اور لاپتہ افراد کے خاندانوں کے کوئٹہ سے کراچی تک کا پیدل احتجاج ایک پرامن اقدام تھا جسے میڈیا میں کوریج ملا۔ گزشتہ جمعے کو اختتام پذیر ہونے والے اس لانگ مارچ کے دوران متعدد طبقات کے لوگوں نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا، بہت سارے مرد، خواتین، بچے ، طلباءاور عمررسیدہ افراد لانگ مارچ میں شامل ہوگئے۔

انہوں نے مزیدکہا: احتجاج کرنے والوں نے 700کلومیٹر سے زیادہ فاصلے کو اپنے پیروں سے طے کیا تاکہ اپنی آواز پاکستانی حکام تک پہنچائیں؛ بعض پاکستانی خفیہ ایجنسیوں اور سکیورٹی اداروں پر الزام لگایا جارہاہے کہ بلوچ کارکنوں کے لاپتہ ہونے اور ان کی مسخ شدہ لاشوں کے پیدا ہونے میں انہی اداروں کا ہاتھ ہے۔

خطیب اہل سنت زاہدان نے مزیدکہا: پاکستانی حکام کو چاہیے احتجاج پر مجبور ہونے والے عوام کی بات پر کان دھریں اور انہیں تشفی بخش جواب دیدیں۔ بلوچ عوام کی بات سننی چاہیے۔ پاکستان کی عدلیہ کی ذمہ داری بنتی ہے مسخ شدہ لاشوں اورکئی مہنیوں اور سالوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے غیرجانبداری سے تحقیقات کرے اوران افسوسناک واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

کوئٹہ تا کراچی لانگ مارچ کرنے والوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر شورائے ہم آہنگی مدارس اہل سنت بلوچستان نے کہا: سات سو کلومیٹر پیدل سفر کرنے والے لوگ خیرخواہ انسان ہیں جنہوں نے اپنی صدائے احتجاج حکام اور دنیا تک پہنچانے کیلیے ایسے کٹھن احتجاج کا راستہ اپنایا۔ امید ہے پاکستان کے سیاسی وعدالتی حکام ہمارے بلوچ بھائیوں اور بہنوں کے مطالبات پر توجہ دیں اور انہیں کوئی منطقی جواب دیدیں۔

نیوکلیئرمعاہدے سے صرف اسرائیل کی ناراضگی قوم کیلیے اچھی خبر ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے خطاب کے ایک حصے میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے ہونے والے حالیہ تاریخی معاہدے کو ایرانی قوم کے مفادات کے مطابق قرار دیا۔ انہوں نے کہا: اختلاف وانتشار سے سب کو نقصان پہنچتاہے لیکن اتفاق سب کیلیے مفید ہوتاہے۔ ہم کبھی نیوکلیئر ہتھیار کے درپے نہیں تھے اور صرف نیوکلیئر انرجی سے ملک وقوم کو فائدہ پہنچتاہے۔

انہوں نے مزیدکہا: مذکورہ معاہدے سے سب سے زیادہ اسرائیل کو نقصان پہنچا؛ اسرائیل کی صہیونی ریاست ہم پر کوئی جنگ مسلط کرنا چاہتی ہے، لیکن اس معاہدے سے ایک اور موقع اس کے ہاتھ سے چلاگیا۔ اسرائیل اور بعض مغربی انتہاپسندوں کی ناراضگی سے پتہ چلتاہے یہ معاہدہ قوم کے مفاد میں ہے۔ اگر اسرائیل اس معاہدے سے خوش ہوتا ہم شک میں پڑجاتے کہ کہیں یہ معاہدہ دشمن کے مفاد میں نہ ہو!

نئے گورنر کی تقرری صدر کا مثبت عندیہ ہے

سیستان وبلوچستان کے لیے متعین نئے گورنر کو معتدل اور سمجھدار یاد کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے کہا: گزشتہ ہفتے میں نئے گورنر اور وزارت انٹیلی جنس کے صوبائی ڈائریکٹر کی تقرری سے معلوم ہوتاہے حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ صدرمملکت نے وعدہ دیا تھا قانون ہرحال میں نافذ ہوگا چاہے کسی کے فائدے میں ہو یا نقصان میں! نئے گورنر ایک معتدل اور سمجھدار شخص ہے جنہوں نے انصاف کو اپنا شعار بنایاہے۔

انہوں نے مزیدکہا: نئی حکومت سے یہی امیدکی جاسکتی ہے کہ ملک سے پولیس گردی کا خاتمہ کرے، میانہ روی کا بول بالا ہو اور مسائل وبحرانوں کے دروازے تدبیر وحکمت کی چابی سے کھلوائے جائیں۔ لوگوں کی عزت مزید محفوظ ہو۔

عالمی اتحاد برائے علماءمسلمین کے رکن نے مزیدکہا: بھائی چارہ صرف قانون اور انصاف کے نفاذ سے حاصل ہوتاہے۔ پائیدارامن انصاف کی فراہمی سے یقینی ہوسکتاہے۔ حکومت کی کامیابی واستحکام کا رازانصاف ہی میں ہے۔

 

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago