محسن رضائی مکر گئے، خلیفہ ثانی کی شان میں گستاخی کی نفی

تہران(سنی آن لائن)سینئر ایرانی سیاستدان محسن رضائی نے اپنے فیس بک پیج پر خلیفہ ثانی حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے بارے میں گستاخانہ الفاظ کے استعمال کی نفی کرتے ہوئے فیس بک پر شائع اپنے متنازعہ مواد کو مٹادیاہے۔

 

سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اہل سنت کی ویب سائٹس اور سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز پر سابق پاسداران انقلاب کے سربراہ محسن رضائی کی گستاخی کی خبر شائع ہونے کے چند روز بعد ان کے دفتر نے اس خبر کو ’بے بنیاد‘ اور’ جھوٹی‘ قرار دیا ہے۔ ’تابناک‘ نامی ویب سائٹ جو سابق امیدوار برائے تخت صدارت کی حامی پہچانی جاتی ہے، نے ایک رپورٹ میں اس خبر کی اشاعت کو ’تکفیری عناصر اور سعودی عرب جیسے ممالک کی سازش‘ قرار دیاہے۔

سنی کارکنوں کے مطابق ڈاکٹر رضائی نے اس حال میں اپنے فیس پیج کاانکارکیاہے جب انتخابی مہم کے دوران زورشور سے اس کا استعمال کیاکرتے تھے۔ اب گستاخانہ مواد مٹانے کے بعد اسی پیج پر انہوں نے اس مسئلے کی تردید کی ہے۔ جبکہ ایک مقامی نیم سرکاری خبررساں ادارے نے فیس بک پر محسن رضائی کے کسی بھی اکاونٹ کا انکار کیا ہے، حالانکہ ان کی ویب سائٹ میں بھی ان کے ٹوئٹر اور فیس بک پیجز کے لنکس موجود ہیں۔ دوسری جانب ان کا فیس بک پیج ان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے براہ راست لنک ہے؛ چنانچہ اب فیس بک سے متنازع مضامین مٹانے کے باوجود ٹوئٹر میں ان کے گستاخانہ الفاظ بمع گستاخی کی نفی میں شائع متن موجود ہیں۔

مولانا حسین گرگیج نے ایک بیان میں محسن رضائی کو مخاطب کرکے کہاہے: اپنی گستاخی کی نفی کے بجائے بہتر ہوتا آپ ایرانی اہل سنت سے معافی مانگتے۔ اس سے آپ کی ساکھ مزید خراب نہ ہوتی۔ اس سلسلے میں جو کچھ کاک حسن امینی نے آپ کے جواب میں لکھاہے وہی ہم سب سنی مسلمانوںکا عقیدہ اور موقف بھی ہے۔ عمرفاروق جیسے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے کردار پر تنقید کرنا دراصل اسلام ہی کی تنقید ہے جن کے ذریعے ہم تک اسلام پہنچ چکاہے۔ کیا تشبیہ کے لیے شخصیات کی کمی تھی کہ آپ نے امریکی وزیرخارجہ کو خلیفہ راشد حضرت عمرفاروق سے تشبیہ دی ہے؟!

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago