Categories: مشرق وسطی

خانہ کعبہ کو آہنی کی جگہ سونے کا تالا لگا دیا گیا

باب کعبہ اور اس کے پرانے قفل کی 30 سالہ رفاقت اختتام کو پہنچ گئی اور خانہ کعبہ کو ایک گراں قیمت سنہری قفل سے سجا دیا گیا ہے۔

نئے اور سنہری قفل کی کلید صدیوں سے بیت اللہ کے متولی چلے آنیوالے کلید بردار ’’سدانہ‘‘کے سپرد کر دی گئی۔ سادنِ بیت اللہ الشیخ عبدالقادر طٰہ الشیبی نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ خانہ کعبہ کیلیے تیارکردہ نیا سنہری تالا اوراس کی چابی اس سے قبل بنائے گئے آہنی قفل اور کلید ہی جیسے ہیں، اب صرف اتنا فرق ہے کہ پہلے آہنی قفل اور کلید تھی اور اب تالہ اور چابی دونوں سنہری ہو چکے ہیں۔
نئے سنہری تالے اور اس کی چابی کیلیے 18 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے، جس پر نیکل مادے کی قلعی کی گئی ہے۔ قفل کے سامنے کی طرف کلمہ طیبہ اور اس کی پشت پر ’’خصوصی ہدیہ منجانب خادم الحرمین الشریفین‘‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔ قفل کے اطراف میں دائیں جانب ’’شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود‘‘ کے الفاظ درج ہیں جبکہ بائیں طرف 1434 ہجری کے الفاظ درج ہیں۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

1 hour ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago