امریکی سائنسدانوں نے قرآن پاک کے تصور موت و حیات کو تسلیم کر لیا

 انسان کی پیدائش کے کیمیائی اور طبیعاتی وجود پر تحقیق کرنے والے امریکی سائنسدانوں نے قرآن کے تصور موت و حیات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو آسمان سے نازل کیا گیا ہے جبکہ موت کے بعد بھی حیات ہے۔

امریکہ کے ایک فزیالوجسٹ ڈاکٹر الس سلور نے کتابی شکل میں شائع کی جانے والی اپنی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ انسان زمین سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آیا ہے زمین پر انسان کی آمد کسی دوسرے سیارے یا آسمان سے ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنی کتاب میں بے شمار مثالیں اور ثبوت پیش کئے ہیں اور کہا ہے کہ بلاشبہ اس کی یہ تحقیق مسلمانوں کی آخری کتاب قرآن مجید کی روشنی میں کی گئی ہے جو 100 فیصد سچ ثابت ہوئی ہے۔ امریکی سائنسدان نے قرآن میں موجود آیات کا ترجمہ پڑھا جس میں زمین اور آسمان کی تخلیق کے علاوہ انسان کی تخلیق کے بارے میں بھی آیات موجودہیں جس پر انہوں نے متاثر ہو کر تقریباً 10 سال سائنسی انداز میں اس کی تحقیق کی اور بالآخر اس نتیجے پر پہنچا کہ باقی مخلوق تو زمین میں ہی پیدا کی گئی ہے مگر حضرت انسان کسی دوسرے سیارے یا آسمان سے ہی نازل ہوئے ہیں۔ اس کتاب کو بڑی شہرت حاصل ہوئی ہے۔ ایک اور امریکی سائنسدان رابرٹ لانزا نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ جو انسان دنیا میں پیدا ہوا ہے وہ دوبارہ زندہ کیا جائے گا، موت ایک مرحلہ ہے جس سے ہر کسی کو گزرنا ہے خواہ وہ انسان ہو یا جانور اسے موت کا مزا ضرور چکھنا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے قرآن پاک اور احادیث کا بھرپور مطالعہ کیا ہے اور اپنی طویل ترین تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ جو کچھ قرآن پاک میں ہے سچ ہے۔ انسان کی تخلیق اور اس کی موت ایک ایسی نادیدہ طاقت کے پاس ہے جو اسے پیدا بھی کرتا ہے اور اسے زندہ بھی کرے گا۔ رابرٹ لانزا نے کہا کہ موت کے بعد جب انسان کی روح پرواز کر جاتی ہے تو جسم میں کئی گھنٹے تک جان موجود ہوتی ہے جس کی طبی دنیا نے بھی تصدیق کی ہے وہ اس تحقیق میں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جس طرح انسان پیدائش سے لے کر بچپن، جوانی، بڑھاپے تک پہنچتا ہے اس طرح موت کے بعد بھی اس مرحلہ موجود ہے۔ بے شمار سائنسی مثالیں پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن وہ کتاب ہے جو بلاشبہ خداوند کریم کا کلام ہے، اسی خدا نے تورات، زبور اور انجیل بھی اتاری۔ امریکی سائنسدان نے یہ بھی کہا کہ تمام کتابوں کے مطالعے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہر کتاب میں آخری رسولؐ پیغمبر اسلام اور آخری کتاب قرآن کا ذکر موجود ہے۔

نوائے وقت

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago