Categories: مشرق وسطی

اسرائیل کا غزہ کے شمالی علاقے میں فضائی حملہ

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے سے دوراکٹ فائر کیے جانے کے بعد وہاں ایک کھلے میدان پر فضائی حملہ کیا ہے۔اس علاقے میں دوماہ سے زیادہ عرصے کے بعد صہیونی فوج کا یہ پہلا حملہ ہے۔

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے حملے میں غزہ کی پٹی کے شمالی قصبے بیت لاہیا کے مغرب میں علاقے کی حکمراں حماس تحریک کے عسکری ونگ کی ایک تربیتی گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ جنوبی اسرائیل کی جانب اس علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد دو راکٹ لانچروں پر یہ فضائی حملہ کیا گیا ہے اور انھیں براہ راست بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق اس حملے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کی جانب دو راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔تاہم ان سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس راکٹ حملے میں ہاف اشکلان کی علاقائی کونسل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
اس حملے سے چندے قبل ہی اسرائیلی حکومت نے مزید چھبیس فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی تھی۔انھیں منگل کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تین سال کے تعطل کے بعد جولائی میں شروع ہونے والے براہ راست امن مذاکرات کی شرائط کے تحت یہ دوسرا موقع ہے کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کررہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago