Categories: مشرق وسطی

مناسک حج کا باقاعدہ آغاز، عازمین کی خیموں کے شہر منیٰ روانگی

حجاز مقدس میں مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ سے منیٰ روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ رات قیام کریں گے۔

دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں اور تمام لوگ کسی بھی رنگ و نسل اور طبقاتی اونچ نیچ سے بالاتر ہوکر اپنے رب کے دربار میں حاضر ہوکر لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کررہے ہیں، سعودی حکام کے مطابق رواں برس اندرون ملک اور دنیا بھر سے 30 لاکھ فرزندان اسلام حج کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔
عازمین حج آج کی رات خیموں کے شہر منیٰ میں قیام کے لئے مکہ مکرمہ سے روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کھلے آسمان تلے ایک رات عبادات میں گزار کر کل میدان عرفہ پہنچیں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا۔ ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرنے کے بعد عازمین حج کا خطبہ سنیں گے، عرفات میں وقوف کے بعد حجاج کرام رات مزدلفہ میں گزاریں گے جس کے بعد 10 ذی الحج کو دوبارہ منیٰ پہنچیں گے۔ جہاں حجاج کرام پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کرکے سرمنڈوا کر یا بال کٹوا کر احرام کھول دیں گے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago