Categories: مشرق وسطی

شام کی صورتحال پر امریکا اور روس آمنے سامنے دونوں کے جنگی بیڑے خلیج فارس پہنچ گئے

 

 

 

شام کے صدر بشارالاسد نے خبردار کیا ہے کہ شام کیخلاف فوجی کارروائی کی گئی تو مشرق وسطیٰ میں جنگ کی آّگ بھڑک سکتی ہے۔

فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فرانس نے اگر امریکی حملے کا ساتھ دیا تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ دوسری جانب شام نے امریکی حملہ ٹالنے کیلیے اقوام متحدہ سے رابطہ کرلیا، شامی سفیر بشار جعفری نے اقوام متحدہ کے نام خط میں کہا کہ عالمی ادارہ امریکی جارحیت رکوانے کیلیے کردار ادا کرے۔

دریں اثنا فرانس نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے میں کم از کم281 افراد مارے گئے، فرانسیسی وزیراعظم نے پارلیمنٹ میںکیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق شواہد پیش کیے۔

اطلاعات کے مطابق انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام نے ایک ہزار ٹن سے زیادہ کیمیائی مواد ذخیرہ کر رکھا ہے جس میں سارین گیس بھی شامل ہے۔اس مسئلے پر فرانسیسی پارلیمنٹ میں بدھ کو بحث کی جائے گی۔

امریکی صدر اوباما نے بھی حملے کی حمایت کیلیے لابنگ تیز کر دی ہے۔ ادھر نیٹو کے سیکریٹری جنرل آنرس فو راسموسن نے کہا ہے کہ انھیں ذاتی طور پر یقین ہے کہ صدر بشار الاسد کی حکومت کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کرنے کی ذمے دار ہے۔ برسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے کے لیے ایک مضبوط عالمی ردعمل بہت ضروری ہے۔ کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال پرخاموش تماشائی بنے رہے تو یہ دنیا میں ڈکٹیٹروں کو ایک خطرناک پیغام دے گا۔

مزیدبراں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے امریکی شواہد کو مسترد کردیا، انھوں نے کہا کہ ہمارے امریکی، برطانوی اور فرانسیسی دوستوں نے جو کچھ ہمیں دکھایا اس سے ہم قطعاً قائل نہیں ہوئے۔ حملے کے شواہد و تصاویر کے بارے میں شکوک شبہات ہیں۔

علاوہ ازیں ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا کہ شام کے خلاف فوجی مداخلت کا مقصد صدر اسد کی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ترکی کے وزیراعظم نے شام کے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

بی بی سی کے سروے کے مطابق تین چوتھائی برطانوی شام پر حملے کے مخالف ہیں اور یہ کہ برطانوی دارالعوام کے اراکین شام پر فوجی کارروائی کو رد کرنے میں درست تھے۔ 72فیصد افراد یہ سمجھتے ہیں کہ اس اقدام سے امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات متاثر ہوں گے اور دو تہائی افراد نے کہا کہ اگر اس سے تعلقات متاثر ہوتے بھی تو انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔40 فیصد افراد نے وزیر اعظم کی کارکردگی پر مثبت رائے دی جبکہ42 فیصد نے منفی رائے دی، برطانوی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ شام پر دوبارہ دارالعوام میں ووٹ نہیں لیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

8 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

8 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago