’سنت آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق پندرھواں مقابلہ حسن تقریر و مضمون نگاری کی تقریب کا آغاز صوبے کے ممتاز دینی ادارہ “عین العلوم” گشت (سراوان) میں ہوا جس میں طلباء کے علاوہ اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں فارسی، عربی، بلوچی اور انگریزی زبانوں میں تقاریر اور مقالات پیش کیے گیے۔ اس تقریب کا انعقاد “عین العلوم” گشت (سراوان) اور ’شورائے ہم آہنگی مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان‘ کے ذمہ داروں نے کیا۔
چارزبانوں میں تقریروں اور مضامین کے علاوہ دینی نظموں، مشاعرہ اور طلبہ مجلوں کا مقابلہ بھی منعقد ہوا۔ تقریب کے اختتامی پروگرام میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن جیتنے والے طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
میزبان جامعہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف حسین پور نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اہل علم اپنا پیغام اور علوم دوسروں تک زبان اور قلم کے ذریعے منتقل کرسکتے ہیں۔ اسی لیے آپ یہاں موجود ہیں اور اسی مشن کی خاطر محنت اور مشق کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا: طلباء اور ان کے اساتذہ جان لیں کہ پڑھنا اور پڑھانا معاشرے کیلیے کافی نہیں ہیں؛ اہل علم کو ابلاغ کے نئے طریقوں سے بھی واقف ہونا چاہیے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…