Categories: پاکستان

مشرف کا جوڈیشل ریمانڈ، فارم ہاؤس سب جیل قرار

ججز نظر بندی کیس میں انسداد دہشت گردی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویزمشرف کو 14 روزہ کے جوڈیشل ریمانڈپر بھیج دیاہے۔

سابق صدرپرویزمشرف کو ججزکو نظربند کرنے کے کیس کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت کے جج کوثرعباس نے کی،پرویزمشرف کو رینجرزاورپولیس کی سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیاگیا،

مقدمے کے مدعی وکیل اشرف گجر اور دیگروکلاء نے عدالت سے استدعاکی کہ ججوں کو حبس بے جاء میں رکھنے ، آئین کو توڑنے اور غیر قانونی کام کرنے پر پرویزمشرف پر انسداددہشتگردی ایکٹ کی دفعہ چھ لاگوہوتی ہے ان کے تمام اقدامات پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے۔

عدالت نے دونوں جانب کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،اور پرویزمشرف کو عدالت سے لے جانے کی اجازت دیدی،کچھ دیر کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے  پرویزمشرف کو 4 مئی تک جوڈیشل ریمانڈپر بھیج دیا،

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعانہیں کی گئی اس لئے مشرف کو چودہ روزتک جوڈیشل ریمانڈپر بھیجا جارہاہے،عدالت نے کہاہے کہ پرویزمشرف کو چارمئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیاجائے۔

دوسری جانب پرویز مشرف مخالف وکلاء نے احاطہ عدالت میں شدید نعرے بازی کی ، پولیس اور وکلاء کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago