چین میں زلزلے سے 75 افراد ہلاک

چین کے صوبے سی چوان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 تک جاپہنچی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلہ چین کے جنوب مغربی صوبے سی چوان کے شہر یاآن میں مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجکر 2 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 6.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز13 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ ساتھ فوج کو بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے طلب کرلیا گیا۔
ابتدائی طور پر  شدید زلزلے کے نتیجے میں  46  ہلاکتوں اور 600 سے زائدافراد کے  زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں جبکہ ملبے سے ہلاک وزخمیوں کو ابھی نکالا جارہا ہے۔
ہلاک وزخمیوں کو ملبے سےنکال شہر کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے  جہاں پر ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2008 میں بھی اس علاقے میں زلزلہ آچکا ہے جس میں تقریباً 50 کے قریب لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد یاآن شہر میں ہلکی بارش بھی شروع ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

دی ٹرائب نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago