Categories: پاکستان

بلوچستان: پانچ سے گیارہ مئی تک ہڑتال کا فیصلہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پارلیمانی سیاست کی مخالف اور سخت گیر موقف رکھنے والی بلوچ قوم پرست جماعتوں کے اتحاد بلوچ نیشنل فرنٹ نے پانچ مئی سے گیارہ مئی تک بلوچستان میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرنٹ کی طرف سے سنیچر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فرنٹ کے مرکزی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جوکہ فرنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر منان بلوچ کی صدارت میں ہوا۔

بیان میں اس بات کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے کہ یہ اجلاس کہاں ہوا تاہم اس کا مقصد پارلیمانی سیاست اورانتخابات کو ناکام بنانا بتایا گیا ہے۔

بلوچ نیشنل فرنٹ کی طرح بلوچ ریپبلیکن پارٹی اور کالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیمیں بھی پارلیمانی سیاست اور انتخابات کے خلاف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ بلوچوں کے مسائل کا حل نہیں۔ان تنظیموں نے بلوچ عوام کو انتخابات سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

مذکورہ جماعتوں اور تنظیموں کے فیصلے کے برعکس پارلیمانی سیاست پر یقین رکھنے والی بلوچ قوم پرست جماعتیں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور نیشنل پارٹی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور نیشنل پارٹی نے 2008 میں ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

اگر چہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور نیشنل پارٹی آئندہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں لیکن بلوچستان کے سینیئر صحافی اور تجزیہ نگار انور ساجدی کا کہنا ہے کہ بلوچ نیشنل فرنٹ کی جانب سے انتخابات کے موقع پر ایک ہفتے کی طویل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے فیصلے سے بلوچستان کے بعض علاقوں میں انتخابات متاثر ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے’ انتخابات کو جس طرح ہونا چاہیے وہ عمل کافی حد تک متاثر ہوگا اور کہیں ایسے علاقے ہیں شاید وہاں ووٹر باہر نہ نکلیں اور وہ پولنگ سٹیشنوں تک نہ جا سکیں۔اگر حکومت کی طرف سے کوئی اقدام کی جاتی ہے تو ظاہر ہے اس کے نتائج بھی اچھے نہیں نکلیں گے تصادم اور کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔‘

انتخابات کے موقع پر ایک ہفتے تک پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے فیصلے کے علاوہ بلوچ نیشنل فرنٹ کی جانب سے نیوز چینلز کی بائیکاٹ کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

فرنٹ نے دو ماہ قبل نیوز چینلز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

7 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

7 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago