Categories: پاکستان

‘بلوچ قوم پرستوں کی انتخابات میں شرکت خوش آئند ہے’

پاکستان کےنگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح بلوچستان کی قوم پرستوں جماعتوں کی انتخابی عمل میں شرکت نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت قدم ثابت ہوگی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،سیکرٹری جنرل حاصل خان بزنجو،مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما میرنصیر خان مینگل ،سعیداحمد ہاشمی ،پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما میر محمدامین عمرانی ، جان علی چنگیزی ، سید اقبال شاہ ، سابق سٹی ناظم میرمقبول احمد لہڑی پر مشتمل علیحدہ علیحدہ وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن میں ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتیں بھی انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لے رہی ہیں جو انتخابی عمل پر بھروسے اور اعتماد کا مظہرہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عام انتخابات میں قوم پرست جماعتوں کی شرکت خوش آئند اقدام ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جمہوری عمل پر عوام کا بھر پور اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ شفاف غیر جانبدارانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کا مقصد انتخابی نتائج کو قابل بھروسہ بنانا ہے تاکہ عوام کو پرامن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے اپنی مرضی کے پارلیمانی نمائندے لانے کا پورا پورا موقع مل سکے۔
اورنگزیب کاسی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ امن و امان کو ہر صورت میں برقراررکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان پر مامور تمام اداروں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں ا ورقائدین کو مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ انتخابی عمل پرامن ماحول میں سرانجام پاسکے۔
نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں بلوچستان سے وہ اسٹیک ہولڈر شرکت کر رہے ہیں جنہوں نے سابق الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جو ایک خوش آئند امر ہے اور انتخابی عمل پر اعتماد کا اظہار ہے۔

ڈان نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago