Categories: مشرق وسطی

ایران میں زلزلے سے 37 افراد ہلاک

ایران کےشہر بوشہر میں آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں اب  تک 37افراد ہلاک اور  850 سےزائد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایران میںمنگل کی شام 04:22 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکاڈ  کی گئی ، زلزلے کا مرکز بشہیر سے 90 کلو میٹر دور کاکی میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
بوشہر کے گورنر فریدون حسن واند نے بتایا کہ  زلزلے کے باعث 37افراد ہلاک اور 850 سے زائد زخمی جب کہ 200 خاندان اور 700 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔
حکام  کے مطابق  زلزلے کے نتیجے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا تاہم بوشہر میں واقع ایٹمی پلانٹ کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور وہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
حکام  کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں ریسکیوٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں تاہم اندھیرے کی وجہ سے انہیں امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کئے گئےجس کے بعد عمارتوں کو خالی کرالیا گیا تاہم زلزے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ایران میں آنے والے دو زلزلوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 3 ہزار زخمی ہوگئے تھے۔
ایرانی شہر بام میں 2005 میں آنے والے زلزلے سے 25 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago