Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

شمالی غرب اردن میں طولکرم کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق عمر نصار اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنا اور انہیں سینے میں گولی لگی۔ عمر نصار، چند دوسرے فلسطینی نوجوان کے ہمراہ اسرائیلی ناکے پر پتھراو کر رہے تھے۔
اسرائیل جیل میں فلسطینی قیدی کی ہلاکت کے بعد غرب اردن میں بدھ کے روز یوم احتجاج اور عام ہڑتال تھی۔ اس کا زیادہ زور تاریخی شہر الخلیل میں دیکھا گیا جہاں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جو رات گئے تک جاری رہا۔
بدھ کے روز ہزاروں فلسطینی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے قریبی قصبے ابو دیس جمع ہوئے جہاں اسرائیلی جیل میں عمر قید کی سزا پانے والے 64 سالہ فلسطینی اسیر میسرہ ابوحمدیہ کو جسد خاکی تدفین کے لئے لایا گیا تھا۔

 

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago