Categories: پاکستان

جلوزئی کیمپ میں دھماکا، 17 ہلاک، 3گاڑیاں تباہ

نوشہرہ: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع پناہ گزینوں کے لیے لگائے گئے جلوزئی کیمپ میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 35 زخمی جب کہ 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین، دو بچے جب کہ زخمیوں میں این جی او کی تین خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے نقل مکانی کر کے بڑی تعداد میں لوگ نوشہرہ میں قائم جلوزئی کیمپ میں پناہ گزین ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق  جہاں دھماکا ہوا وہاں راشن تقسیم ہو رہا تھا کہ قریب کھڑی گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔

بم ڈسپوژل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 35 کلوگرام وزنی بارود استعمال کیا گیا۔

زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دو افراد کی لاشیں اور سات زخمیوں کو صدر مقام پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

دھماکا انتہائی شدید نوعیت  کا تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ نوشہرہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اس میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago