Categories: پاکستان

کوہستان میں بس حادثہ: چوبیس سکیورٹی اہکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے دور افتادہ علاقے کوہستان میں فوجی حکام کے مطابق کوسٹر کے حادثے میں چوبیس سیکورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک کوسٹر میں انتیس سکیورٹی اہلکار چھٹیوں پر راولپنڈی سے گلگت جار رہے تھے کہ راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ واققہ سنیچر کو علیٰ الصبح کوہستان میں پیش آیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی اہلکاروں کی کوسٹر کوہستان کے ہیڈ کوارٹر سےتقریباً پچپن کلومیٹر دور ثمر نالہ کے قریب کھائی میں گر گئی۔
یہ واقعہ شاہراہ قراقرم پر تھانہ سازین کے حدود میں پیش آیا۔
کوہستان کے ضلعی پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ امدادی کام میں مدد کے لیے فوج سے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پہاڑی علاقہ ہے اور حادثے کی جگہ کوہستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر سے تقریباً تین گھنٹے کے فاصلے پر ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت جائے وقوعہ پر امدادی کاررائیوں میں مصروف ہیں۔
مقامی پولیس اہلکار نے کہا کہ جائے حادثہ پر امدادی کام کے لیے مزید نفری بھیجی جا رہی ہے۔
زخمیوں اور لاشوں کو شتیال آر ایس سی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پاکستان کو چین سے ملانے والی شاہراہ قراقرم پر کئی بار اس طرح سے ٹریفک حادثات پیش آ چکے ہیں جن میں عام شہریوں کے علاوہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago