Categories: افغانستان

امریکا اورطالبان نےکرزئی کےالزام کی تردید کردی

امریکا اور طالبان نےافغان صدرحامد کرزئی کےدعوےکی تردید کرتے ہوئےمذاکرات کےالزام کوغلط قرار دیاہے۔
امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے افغان صدر حامد کرزئی سے دارالحکومت کابل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ طالبان سے مذاکرات کے دعوے میں کوئی سچائی نہیں۔
چک ہیگل کاکہنا تھا کہ انہوں نےصدر کرزئی کو بتایا ہے کہ امریکا طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کے لئے یک طرفہ طور پر کام نہیں کررہا۔
انہوں نے واضح کیاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی قیادت افغان ہی کریں گے،امریکا صرف مذاکراتی عمل میں مدد فراہم کرے گا۔
طالبان نے بھی حامد کرزئی کے بیان کو یکسر غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق حامد کرزئی کا بیان جھوٹ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔
خیال رہے کہ اس سےافغان صدراپنے ایک بیان میں دعویٰ کیاتھا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔

دی نیوز ٹرائب

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago