ایکسپریس نیوز کے مطابق کابل میں خود کش حملہ آور نے وزارت دفاع کی عمارت کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے ہلاکتوں کے ساتھ کئی شہری زخمی بھی ہو گئے۔ نیٹو حکام کے مطابق افغانستان کے دورے پر آئے نومنتخب امریکی وزیر دفاع چک ہیگل بھی کابل میں موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔
دوسری طرف امریکی سفارتخانے نے اہلکاروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نئے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل غیراعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے ہیں، صحافیوں سے گفتگومیں انہوں نےکہا کہ امریکا افغانستان میں اب بھی حالت جنگ میں ہے اور امریکی فوجی انخلاء کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، امریکا چاہتا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی منتقلی درست طریقے سے ہو، امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا کہ افغان حکام سے مل کر سیکیورٹی کی منتقلی یقینی بنائیں گے۔
ایکسپریس نیوز
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…