امریکی جریدے نے القاعدہ کے میگزین ”انسپائر“میں” Wanted: Dead Or Alive for Crimes Against Islam “کے عنوان سے شائع رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ القاعدہ نے اپنے تازہ شمارے میں ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جو ان کے نزدیک سب سے زیادہ قابل نفرت ہیں۔
اس میں نو افراد کے نام شامل ہیں اس کے علاوہ دو دیگر لوگوں کے نام بھی ہیں جنہیں نشانہ بنا یا گیاہے اور یہ القاعدہ کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
رپورٹ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے پادری ٹیری جونز کی تصویرکے سر پر نشانہ لیا گیا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ”ہاں ہم یہ کرسکتے ہیں،ایک دن ایک گولی اس کافر کا خاتمہ کردے گی“۔
اس فہرست میں نصف سے زیادہ ایسے افراد کے نام ہیں جو 2005سے گستاخانہ خاکوں میں ملوث رہے، اس فہرست میں شامل افراد جنہوں نے ڈنمارک کے اخبار میںآ پﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکے شائع کیے، دو ڈچ سیاستدان جنہوں نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانات جاری کیے،اسلام مخالف ویڈیو جاری کرنے والوں کے علاوہ سلمان رشدی بھی شامل ہے۔
اس فہرست میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے مسلمانوں کو قتل نہیں کیا اور نہ ہی براہ راست وہ دہشت گردی کی جنگ میں ملوث ہیں۔
القاعدہ کی مطلوب ترین افراد کی فہرست میں وہ افراد شامل ہیں جوشان رسالت ﷺ کی گستاخی کے مرتکب ہوئے۔
القاعدہ کی طرف سے جاری فہرست میں ڈچ پارٹی فار فریڈم کے گریٹ ولڈرز،صومالی نژاد ڈچ سیاستدان آیان ہرسی علی، مصرکے امریکی قبطی عیسائی مورس صادق، ڈنمارک اخبار کے ایڈیٹر انچیف کارسٹن جیوسٹ اور کلچرل ایڈیٹر فلیمنگ روز، خاکہ نویس کرٹ ویسٹر گارڈ اورمولی نورس،فرانسیسی میگزین کے ایڈیٹر اسٹیفن چاربونیر،قرآن مجید کو نذر آتش کرنیوالے فلو ریڈاکے پادری ٹیری جونز اور سلمان رشدی شامل ہیں۔
محمد رفیق مانگٹ
جنگ نیوز
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…