Categories: پاکستان

کراچی میں قاتل ڈیوٹی پرنکل پڑے، مفتی سمیت 12 جاں بحق

پاکستان کے کاروباری مرکز کراچی میں قاتل ہفتے کو صبح ہوتے ہی موت تقسیم کرنے نکل پڑے جس کے نتیجے میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید12 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کےنمائندے کے مطابق تازہ واقعہ کراچی کے شمالی علاقےسخی حسن میانوالی میں پیش آیا ہے جہاں ایک گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے برکت اور عمران دونوں ڈاکو ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو گھر میں داخل ہوئے تو اہل خانہ نے فائرنگ کردی جب کہ ڈاکوؤں کی گولی کی زد میں آکر ایک خاتون بھی ہلاک ہوگئی۔
ادھر شہر کے مغربی علاقے اورنگی ٹاؤن صابری چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو زخمی کردیا جس میں سے 2 موقع پر ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل گیا جہاں دوران علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔
ہلاک ہونےوالوں میں سے 2 کی شناخت علی حیدر اور علی حسین کے نام سے کی گئی ہے،مارے جانے والے تیسرے فرد کا تعلق بھی اہل تشیع سے بتایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں شہر کے مشرقی علاقے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ندیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ مفتی ندیم جماعت اہل سنت والجماعت کے ضلعی ذمے دار بتائے جاتے ہیں۔، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مفتی اور مدرسہ کا معلم تھا اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

کراچی کے جنوبی علاقے مشرف کالونی میں بس اسٹاپ پر فائرنگ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جب کہ ماڑی پور میں قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے، جسے شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قبل ازیں شہر کے جنوب مغربی علاقے مواچھ گوٹھ میں بھی فائرنگ کرکے 2 افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
لیاقت آباد سی ایریا میں فائرنگ سے نامعلوم شخص مارا گیا۔ کیماڑی نمبر ایک کے قریب فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں رات گئے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کو تشدد کے بعد گولی ماری گئی، تاحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اسی دوران ریلوے سوسائٹی کے قریب ایک تشدد زدہ شخص شدید زخمی حالت میں ملا۔
ادھر مبینہ ٹاؤن پولیس نے رات گئے راجپوت کالونی میں چھاپہ مار کر مفرور ملزم مانک عرف چنچی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

 

دی نیوز ٹرائب

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago