ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرحکومت امن مذاکرات میں سنجیدہ ہے تورحمن ملک کی جگہ کسی سنجیدہ شخصیت کواس عہدے پر تعینات کیاجائے۔
پاکستان کے انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو دیتے ہوئے احسان اللہ احسان نے کہا کہ تحریک طالبان رحمن ملک کے بیانات کوسنجیدگی سے نہیں لیتی۔
انہوں نے وزیرداخلہ کوپشتومذاحیہ اداکاراسماعیل شاہدسے تشبیہ دی اورکہااگرحکومت رحمن ملک کی جگہ کسی اورکولاتی ہے توہم فوری طورپرپاکستان اور عوام کے بہترین مفادکی خاطر مثبت اورمہذب جواب دیں گے۔
طالبان ترجمان نے کہا کہ ہماری شوریٰ کے خیال میں اگررحمن ملک ہماری پیشکش کے جواب میں اسی طرح بیان بازی کرتے رہے تو ہم سمجھیں گے کہ حکومت امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔
انہوں نے فاٹا میں امن کے لیے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے بلائی جانے والی آل پارٹیزکانفرنس پرتبصرے سے انکار کردیا،وہ فاٹا میں امن کے لیے قبائلی عمائدین کے ممکنہ کردارکے سوال کوبھی گول کرگئے۔
دی نیوز ٹرائب
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید