Categories: مشرق وسطی

بغداد:تین کار بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک ،130 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں اتوار کو تین کار بم دھماکوں میں سینتیس افراد ہلاک اورایک سو تیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق بغداد کے جنوب مشرقی علاقے الامین ،صدر سٹی کے نزدیک واقع شمال مشرقی علاقے الحسینیہ اورمشرقی علاقے کمالیہ کی ایک مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے تین کار بم دھماکے ہوئے ہیں اور بغداد کے وسط میں واقع علاقے قرادہ میں سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے چوتھا دھماکا ہوا ہے۔

پولیس اوربغداد کے اسپتالوں کے حکام نے ان بم دھماکوں میں سینتیس افراد کی ہلاکت اور ایک سو تیس سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔الامین اور الحسینیہ میں بم دھماکوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ہفتے کے روز دوخودکش حملوں میں عراق کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل عون علی سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ان ہلاکتوں کے بعد عراق میں رواں ماہ اب تک تشدد کے واقعات میں مہلوکین کی تعداد ڈیڑھ سو ہو گئی ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن عراق میں القاعدہ سے وابستہ گروپ پر ماضی میں اس طرح بم دھماکے کرانے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے اور ریاست اسلامی عراق ہی کو اہل تشیع کے علاقوں میں ان بم حملوں کا مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔تاہم عراق میں فروری کے دوران متعدد خود کش بم دھماکے کیے گئے ہیں اور ان میں اہل سنت اور اہل تشیع دونوں ہی کو بلا امتیاز نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بم دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب عراق کے سنی اکثریتی صوبوں سے تعلق رکھنے والے عوام وزیراعظم نوری المالکی کی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور انھوں نےعوامی احتجاجی تحریک شروع کر رکھی ہے۔ہزاروں عراقیوں نے بغداد سے اردن اور شام کی جانب جانے والے مرکزی تجارتی شاہراہ پر مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت رمادی کے نزدیک دھرنا دے رکھا ہے اور وہ وزیراعظم نوری المالکی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔عراقی شہریوں نے الانبار کے دوسرے شہروں میں بھی مالکی حکومت کی فرقہ وارانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہواہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago