Categories: مشرق وسطی

شام: بسوں سے اتار کر 100 سے زائد افراد اغوا

شام کے صوبے ادلیب میں مسلح افراد نے مختلف واقعات میں 100 سے زائد افراد کو اغوا کر لیا ہے۔ واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے بعد ملک میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر اغوا کی وارداتوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
شام کیلیے انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ شمال مغرب صوبے میں جمعرات کو دو مختلف واقعات رونما ہوئے۔
برطانوی تنظیم کا کہنا ہے کہ حکومتی حامی مسلح افراد نے صوبے کے دارالحکومت جانے والی چار منی بسوں میں سوار خواتین سمیت 70 افراد کو آرمی کی چوکی کے قریب اغوا کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں کا تعلق شیعہ آبادی والے گاؤں الفوا اور کفریا سے ہے جبکہ جن لوگوں کو اگوا کیا گیا، ان میں سے اکثر کا تعلق سنی اکثریتی آبادی والے گاؤں سراقیب، سرمین اور بنیش سے ہے۔
تنظیم نے مزید بتایا کہ اس واقعے سے چند گھنٹے قبل مسلح افراد نے تقریباً 40 شہریوں کو اغوا کر لیا جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ان تمام افراد کا تعلق الفوا اور کفریا گاؤں سے تھا۔
یاد رہے کہ حکومتی افواج سے لڑائی کرنے والے باغیوں کا تعلق سنی مکتبہ فکر سے ہے جبکہ دوسری جانب حکومتی حامی افراد کی اکثریت شیعہ بتائی جاتی ہے۔
تنظیم کے ڈائریکٹر رمی عبدالرحمان نے کہا کہ مجھے فرقہ وارانہ بنیادوں پر اغوا کیے جانے کی وارداتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اور یہ چیزیں انقلاب کیلیے نقصان دہ ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 23 ماہ قبل مارچ 2011 میں شروع ہونے والے اس تنازع میں اب تک 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ڈان نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

8 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

8 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago