Categories: مشرق وسطی

عراق: کار بم حملوں میں 34 افراد ہلاک، 70 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد اور دوسرے علاقوں میں پانچ کار بم دھماکوں میں چونتیس افراد ہلاک اور ستر سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
عراقی وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا ہے کہ بغداد کے شیعہ آبادی والے علاقے کاظمیہ میں پرندوں کی مارکیٹ میں صبح نو بجے کے بعد دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں۔ ان میں سولہ افراد ہلاک اور چوالیس زخمی ہو گئے۔ عراق میں جمعہ کو چھٹی ہونے کی وجہ سے اس مارکیٹ میں بہت رش ہوتا ہے۔

بغداد سے جنوب میں واقع صوبہ بابل کے قصبے الشوملی میں بھی حملہ آوروں نے سبزی منڈی میں بارود سے بھری دو کاروں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ ان دونوں بم دھماکوں میں پندرہ افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہو گئے۔

بغداد سے اسی کلومیٹر جنوب میں واقع شہر کربلا میں جمعہ کو پانچواں کار بم دھماکا ہوا ہے۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔عراق میں اس ہفتے کے دوران متعدد خود کش بم دھماکے کیے گئے ہیں اور ان میں اہل سنت اور اہل تشیع دونوں ہی کو بلا امتیاز نش انہ بنایا گیا ہے۔

گذشتہ سوموار اور منگل کو دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع قصبے تاجی میں دو خودکش کار بم دھماکے ہوئے تھے۔ان میں تیس افراد ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ایک حملے میں خودکش بمبار نے القاعدہ مخالف اہل سنت نوجوانوں پرمشتمل ملیشیا صحوہ کے ارکان کو نشانہ بنایا تھا۔

گذشتہ اتوارکو شمالی شہر کرکوک میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش بم حملے اور فائرنگ میں پینتیس افراد ہلاک اور نوے زخمی ہو گئے تھے۔ ابھی تک کسی گروپ نے عراق میں ان تازہ بم حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن عراقی حکام نے القاعدہ سے وابستہ جنگجو تنظیم” ریاست اسلامی عراق” پر حالیہ حملوں کا الزام عاید کیا ہے۔

یہ بم دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب عراق کے سنی اکثریتی صوبوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے وزیر اعظم نوری المالکی کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک شروع کر رکھی ہے اور وہ ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری میں عراق میں بم دھماکوں، خودکش بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں دو سو چھیالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ گذشتہ سال ستمبر کے بعد ایک ماہ میں عراق میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago