Categories: پاکستان

اورکزئی ایجنسی:بم دھماکے اور فضائی حملے میں 26 افراد ہلاک

پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں ایک مسجد کے نزدیک بم دھماکے کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے ہیں۔

اسی ایجنسی میں فضائی حملے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک اور شورش زدہ قبائلی علاقے وزیرستان میں امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں چار افراد مارے گئے ہیں۔

اورکزئی ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ فضل قادر نے بتایا ہے کہ ایجنسی کے مرکزی شہر کلایا میں ایک مسجد کے نزدیک ایک دکان کے باہر نماز جمعہ کے بعد بم دھماکا ہوا ہے۔اس وقت لوگ نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد گھروں کو واپس جارہے تھے۔مرنے والوں میں ایک پاکستانی صحافی اور پیراملٹری دستے کا اہلکار بھی شامل ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔اس بم حملے کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز کے جنگی طیاروں نے اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جنگجوؤں کے پانچ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور فضائی حملے میں دس جنگجو مارے گئے ہیں۔

اورکزئی ایجنسی میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز 2010ء سے وقفے وقفے سے طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں اور اب تک وہاں سیکڑوں افرادجھڑپوں اور پاک فوج کے فضائی حملوں میں مارے جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود جنگجوؤں کی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور وہ ملک کے دوسرے علاقوں میں آئے دن بم دھماکے کرتے رہتے ہیں۔
ڈرون حملہ
درایں اثناء امریکا کی مرکزی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے درمیان سرحد پر واقع علاقے بابرغر میں مشتبہ جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا ہے جس میں چار افراد مارے گئے ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون نے بابرغر میں ایک مکان پر دو میزائل داغے تھے۔اس حملے میں مرنے والے چاروں افراد کے بارے میں شُبہ ہے کہ وہ جنگجو تھے۔حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امریکی ڈرون نے آج جس علاقے پر حملہ کیا ہے،یہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور اس علاقے میں حکیم اللہ محسود کے زیرکمان جنگجوؤں کے علاوہ غیر ملکی بھی قیام پذیر ہیں۔تاہم فوری طور پر ڈرون حملے میں مارے گئے افراد کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ ،ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago