Categories: پاکستان

فضل الرحمان، منورحسن، نوازشریف ضمانت دیں تو مذاکرات کرینگے،طالبان

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، منورحسن اور نوازشریف ضمانت دیں تو حکومت سے مذاکرات کریں گے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا ایک پیغام ویڈیو جاری کیا گیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں احسان اللہ خان احسان کا کہنا ہے کہ مذاکرات پرحکومت کو مثبت جواب دیا تھا، حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے پران کی غیرسنجیدگی ظاہرہوتی ہے۔
کالعدم تحریک طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے دوشرائط رکھی ہیں۔
احسان اللہ احسان کا کہنا ہے کہ پاک فوج پراعتماد نہیں کیونکہ اس نے ماضی میں کیے گئے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی، مولانا فضل الرحمان، منورحسن اور نوازشریف ضمانت دیں تو مذاکرات کریں گے۔
احسان اللہ احسان نے دوسری شرط عائد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی پانچ رکنی سیاسی کمیٹی کے تین گرفتار رہ نماوٴں مسلم خان، حاجی عمر اور مولانا محمود کو رہا کیا جائے۔
احسان اللہ احسان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرقدیرخان پاکستان کا سرمایہ ہیں، مذاکرات کے لیے ان کی پیش کش زیرغور ہے۔
کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں گے۔
ایم کیوایم کے جلسے پر حملہ پہلی اور متحدہ کے ایم پی اے کا قتل دوسری کارروائی تھی۔

جنگ نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago