Categories: پاکستان

طاہرالقادری خود ساختہ شیخ الاسلام ہیں، فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ  وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے شفاف الیکشن کے لیے کیے گئے اقدامات کے حامی ہیں۔
ملک میں الیکشن شفاف اور پرامن ہونے چاہیئں،میڈیا اور سیاستدان ملک میں نئے انتخابات کرانے پرمتفق ہیں، الیکشن ملتوی کرانے والوں کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا بلکہ وہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، طاہرالقادری خودساختہ شیخ الاسلام ہیں حالانکہ یہ جھنگ کا بھی شیخ نہیں ہے، قبائلی جرگہ کی طرف سے قیام امن کے لیے کی گئی کوششوں سے حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہیے، یہ حکومت کے لیے بہتر ہے۔
افغانستان سے امریکا اور نیٹو کے انخلا سے پہلے پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے کیونکہ افغانستان کے سیاسی حل میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے ہفتے کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کرانے کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں اور میڈیا متفق ہے انتخابات میں کوئی بھی رکاوٹ قابل قبول نہیں ہوگی ۔ قوم کو فوج پراعتمادہے اور فوج مزید بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ قوم کے لیے باعث فخر ہے۔


ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

18 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

18 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago