تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن سیکٹر8/C رانگڑ محلہ احمد رضا خان بریلوی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے28سالہ راشد قادری عرف شان ولد وزیر علی ہلاک جبکہ30 سالہ رضوان قادری ولد نظام الدین زخمی ہو گیا ، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں رضوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، مقتول رانگڑ محلے کا رہائشی جبکہ زخمی ہونیوالا اسی علاقے میں سیکٹرD/3 کا رہائشی ہے ، سنی تحریک کے ترجمان فہیم شیخ نے بتایا کہ راشد قادری سنی تحریک بلدیہ ٹاؤن سعید آباد سیکٹر رانگڑ محلہ یونٹ کا انچارج تھا۔
انھوں نے بتایا کہ سنی تحریک کے قائد سلیم قادری کا5جنوری کو عرس ہے ، مقتول اور مضروب عرس کے سلسلے میں احمد رضا مسجد میں واقع مزار پر لائٹیں اور صفائی کا کام کروا رہے تھے کہ2 موٹر سائیکلوں پر سوار4ملزمان آئے اور راشد قادری کو نام لے کر مخاطب کیا اور فائرنگ کر دی واقعے کے بعد علاقے میں دکانیں ار دیگر کاروبار بند ہو گیا ، راشد قادری کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر سنی تحریک کے رہنما اور کارکنان کے بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی ، ترجمان سنی تحریک نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
عزیز بھٹی تھانے کی حدود سر شاہ سلیمان روڈ عیسیٰ نگری لیاری پل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹویوٹا کرولا کار نمبرK-2266 پر فائرنگکردی جس سے56 سالہ نوید الرحمن ولد خلیل الرحمن اور ان کا دوست55 سالہ اختر حسین صدیقی ولد محمد احمد صدیقی ہلاک جبکہ45سالہ اشفاق احمد ولد اسماعیل احمد زخمی ہو گیا، ہلاک ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال جبکہ زخمی کو نجی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، مقتول نوید الرحمن مکان نمبر2/28 ایریا3/B ناظم آباد کا رہائشی تھا ، مقتول کمبائنڈ ٹرانسپورٹ کمپنی کا مالک تھا ، ہلاک ہونے والا اختر حسین نوید الرحمن کے گھر کے قریب مکان نمبر2/16کا رہائشی اور4 بچوں کا باپ تھا۔
اختر حسین کی برنس روڈ پر فوٹو اسٹیٹ کی دکان ہے جبکہ ہلاک ہونے والا اشفاق احمد بلدیہ ٹاؤن مہاجر م کا رہائشی اور4 بچوں کا باپ تھا ، اشفاق احمد کمبائنڈ ٹرانسپورٹ کمپنی کا ملازم تھا ، پولیس کے مطابق واقعے کے وقت نوید الرحمٰن آئی آئی چندریگر روڈ پر واقعے نجی بینک سے رقم نکلوا کر آ رہے تھے ، جاں بحق ہونے والے نوید الرحمٰن کی جیب سے54 ہزار370 روپے جبکہ ان کے ڈرائیور اشفاق کی جیب سے39 ہزار480 روپے ملے، عینی شاہدین نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کے بعد کار میں رکھا ایک بیگ اٹھایا اور فرار ہو رہے تھے۔
ملزمان کی ہاتھ سے بیگ گرا جسے اٹھانے کے لیے انھوں نے موٹر سائیکل واپس گھمائی اور بیگ اٹھا کر فرار ہو گئے، ڈاکس تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ مچھر کالونی نالا اسٹاپ کھدڑا گلی کے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے17سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی ، پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی، گلبہار تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر2انکوائری آفس کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار54سالہ عبد الرشید ولد عبد المجید ہلاک ہو گیا ، مقتول اورنگی ٹاؤن سیکٹر6/Eمجاہد کالونی مکان نمبر131کا رہائشی اور غیر شادی شدہ تھا جبکہ وہ پولیس کی اسپیشل برانچ میں انسپکٹر اور بلاول ہاؤس پر تعینات تھا۔
واقع کے وقت مقتول شام4 سے10کی ڈیوٹی پر بلاول ہاؤس جا رہا تھا ، شیرشاہ کے علاقے شاہین ہوٹل کے قریب جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک شخص کی بوری بند لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا ابتدائی طور پر مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی جہاں اس کی شناخت28 سالہ محمد علی کچھی ولد رمضان علی کچھی کے نام سے اس کے بھائی محمد حنیف کچھی نے کرلی مقتول مکان نمبر3داؤد کمپاؤنڈ گلی نمبر5 نیو کمہار واڑہ گبول پارک لیاری کا رہائشی تھا۔
محمد علی جمعرات کی شب کھانا کھانے کے بعد گھر سے گیا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر ایک گولی مار کر ہلاک کر دیا ، جیکسن تھانے کی حدود نیٹی جیٹی پل پر بوری بند لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال پہنچایا ابتدائی طور پر مقتول کی شناخت نہیں کی جا سکے نہ ہی مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے تاہم اس کی جیب سے موبائل فون کی سم اور میموری کارڈ ملا جس پولیس نے قبضے میں لے کر ، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی کے بعد شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔
بعد ازاں جمعے کی صبح پولیس نے موبائل فون کی سم میں موجود اس کے گھر والوں کو فون کر کے اطلاع دی جس کے بعد مقتول کی شناخت28سالہ محمد عرفان کے نام سے اس کے والد محمد اشفاق نے ایدھی سرد خانے جا کر کرلی ، مقتول مکان نمبر9گلی نمبر11بادامی اسٹریٹ محلہ شوباش نگر کمپاؤنڈ شو مارکیٹ گارڈن کا رہائشی تھا ، مقتول جمعرات کی شب11بجے گھر سے گیا تھا اس کے بعد نہیں آیا پوری رات تلاش کرتے رہے صبح کی وقت پولیس نے فون کر کے اطلاع دی مقتول کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب گھر کے قریب اسلام پورہ مسجد میں میں ادا کی گئی اور میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
سائٹ بی تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن نمبر2 مہاجر کیمپ نالے کے3بوریوں میں بند ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا ، پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے مقتول کے دونوں ہاتھ ایک بوری میں ، دونوں پیر دوسری بوری میں جبکہ تیسری بوری میں مقتول کا سر بریدہ دھڑ تھا ، پولیس علاقے میں مقتول کا سر تلاش کر رہی ہے ، مقتول کی لاش ناقابل شناخت ہے، پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔
جبکہ کورنگی نمبر ڈیڑھ سیکٹر32/B میں نامعلوم موٹر سائیکل سورا ملزمان کی سوزوکی آلٹو کار نمبر AGG-423 پر فائرنگ سے کار سوار45سالہ سید سلطان پیر زادہ ولد پیر زادہ سید احمد ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتول مکان نمبرR/404بلاکRداؤد ریجنسی اسکیم33 گلزار ہجری کا رہائشی اور زمینوں کی خریدو فروخت کا کام کرتا تھا ، رضویہ تھانے کی حدود گلبہار سینٹری مارکیٹ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ ساجد ولد عبد السلام زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول گولیمار پیتل گلی کا رہائشی اور شمسی ٹائلز شاپ کا مالک تھا واقع کے وقت مقتول اپنی دکان کے برابر والی دکان کوہ نور ٹائلز میں کسی کام سے گیا تھا کہ فائرنگ ہو گئی ، سینٹری مارکیٹ کے کچھ دکانداروں کو مبینہ طور پر بھتے کی پرچیاں دی گئی تھیں تاہم انھوں نے بھتہ خوروں کو رقم دینے سے انکار کر دیا تھا ، بغدادی کے علاقے جی الانہ روڈ ڈی آئی جی سی آئی اے منظور مغل کے آفس کے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے25 سالہ مرزا عرفان بیگ ولد مرزا جہانگیر بیگ ہلاک ہو گیا، مقتول رنچھوڑ لائن اسلم روڈ پھول والی گلی کے قریب کا رہائشی اور نجی کمپنی میں سیلز مین تھا ۔
مبینہ ٹاؤن کے علاقے مین یونیورسٹی روڈ سفاری پارک کے سامنے واقع سماما شاپنگ سینٹر کے قریب نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 42 سالہ معشوق احمد ہلاک ہوگیا ، ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن اختر مغل کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص مبینہ طور پر اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ سی این جی گیس کے حصول میں لائن میں کھڑی ہوئی گاڑیوں میں سوار شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ ایک کار سوار شہری نے فائرنگ کردی جس معشوق احمد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ پر اس کا پتہ گلشن اقبال بلاک 12 درج ہے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے مبینہ ڈاکو کی ایک ٹی ٹی پستول ،4 گولیاں اور شہریوں سے چھینے ہوئے پرس بھی برآمد ہوئے ہیں ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی ہے ۔ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
کھارادر کے علاقے سبحانی مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے22 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان لاش پھینک کر فرار ہوئے تھے جبکہ سول اسپتال کے سینئر ایم ایل او ڈاکٹرآفتاب چنڑکے مطابق طبی امداد کے لیے لائے جانے والے شخص نے دوران علاج دم توڑا ہے ، مقتول کو سر پر گولی ماری گئی تھی جبکہ اس کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے ، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ریڈیو پاکستان کے قریب سے ایک نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے۔
ایکسپریس نیوز
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…