Categories: پاکستان

جنوبی وزیرستان : امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں ملا نذیر جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ  ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا نذیر 8 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے بیرمل میں سرقندھ کے مقام پر ملا نذیر کی گاڑی پر2 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں طالبان رہنما اپنے 8 ساتھیوں سمیت مارے گئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بھی امریکی جاسوس طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا،  ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
واضح رہے کہ ملا نذیر کالعدم تحریک طالبان وانا سب ڈویرن کے سپریم کمانڈرتھے، انہوں نے2007 میں جنوبی وزیرستان سے ازبک اور ترکمانستان سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کو نکال باہر کیا تھا۔

وزیرستان میں 24 گھنٹوں میں 2 ڈرون حملے، 7 افراد جاں بحق
وزیرستان میں 24 گھنٹوں کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے مبارک شئی میں صبح کئے گئے حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جاسوس طیاروں نے گاڑی پر 4 میزائل فائر کئے جس سے گاڑی میں سوار 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
گاڑی پر مزید ایک میزائل اس وقت بھی فائر کیا گیا جب لوگ امدادی کارروائیوں کیلئے گاڑی کے قریب جارہے تھے۔
گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا کے علاقے سرگندا میں جاسوس طیاروں نے ایک مکان پر 4 میزائل فائر کئے،جس سے وہاں موجود 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago