Categories: مشرق وسطی

شام : ملٹری پولیس کے سربراہ بشار الاسد حکومت سے منحرف ، ترکی چلے گئے

شام میں ملٹری پولیس کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عبد العزیزجاسم الشلال صدر بشار الاسد کی حکومت سے منحرف ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنرل عبدالعزیز شام چھوڑ کر ترکی چلے گئے ہیں جبکہ شام کے شمالی صوبہ رقا کے ایک گاؤں میں سرکاری فورسز کی گولہ باری میں 8بچے اور 3خواتین سمیت 20افراد جاں بحق اور ایک خاندان کے تمام افراد سمیت درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیم واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ مارچ 2011کے بعد سے شروع ہونے والی بشارالاسد حکومت مخالف تحریک میں اب تک 45ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں ادھر شامی صدر بشارالاسد نے شام کے تنازع کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی خضر براہیمی کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر بات چیت کیلئے اپنے ایک سنیئر سفارتکار کو ماسکو روانہ کیا ہے ادھرگزشتہ ماہ باغیوں کے بم حملے میں زخمی ہونے والے شام کے وزیر داخلہ محمد ابراہیم بیروت میں علاج کرانے کے بعد واپس دمشق آگئے ہیں بم دھماکے میں انکے پیٹ ،پاؤں اور کندھوں پر زخم آئے تھے منحرف ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز صدر بشار الاسد کی حکومت کے سب سے اعلیٰ عہدیدار ہیں جو شام میں حکومت مخالف بغاوت میں شامل ہو گئے۔
انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ فوج شامی عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے اور وہ ایک ’قاتل گروہ‘ میں تبدیل ہو چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق جنرل عبدالعزیز نے ترکی جانے کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں فوج سے اس لیے منحرف ہونے کا اعلان کرتا ہوں کیونکہ فوج شامی عوام کو تحفظ دینے کے اپنے بنیادی مقصد سے ہٹ گئی ہے اور قتل وغارت کرنے والی گینگ بن گئی ہے۔‘

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago