لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق صدر بشار الاسد کی وفادار فوج کے جنگی طیارے نے اتوار کو حلفایا میں ایک بیکری پر بمباری کی ہے۔ اس میں خواتین، بچے، بوڑھوں سمیت کم سے کم تین سو افراد مارے گئے ہیں اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔ آبزرویٹری نے واقعہ کو قتل عام سے تعیبر کیا ہے۔
آبزرویٹری کی جانب سے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق روس ساختہ مِگ جیٹ طیارے کی بیکری پر بمباری سے عمارت تباہ ہو گئی ہے اوراس سے شاہراہ پر بھی ایک گہرا گڑھا بن گیا ہے۔ اس حملے میں بیکری کے باہر بریڈ لینے کے انتظار میں کھڑے نہتے شہری نشانہ بن گئے ہیں۔اس ویڈیو میں ایک کیمرا مین چلاتے ہوئے کِہہ رہا ہے کہ دنیا شامی فوج کے حلفایا میں قتل عام کو دیکھے۔
ویڈیو میں سڑک پر مرنے والوں کی لاشیں پڑی ہیں اور شہری اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شامی فوج کے جنگی طیاروں نے چند ماہ قبل اسی طرح شمالی شہر حلب میں بھی بیکریوں پر حملے کیے تھے اور سولہ اگست کو حلب کے علاقے قادی عسکر میں بریڈ لینے کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر حملے میں ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
دمشق ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید