Categories: پاکستان

کوئلے کی کان میں دھماکا، سات کان کن ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے سات کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ حادثہ لوئر اورکزئی میں ڈولی کے مقام پر پیش آیا ہے۔
انتظامیہ کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ علاقے میں واقع کوئلے کی کان کی چھت اس وقت بیٹھ گئی جب اس میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ چھت تلے دب کر موقع پر موجود سات کان کن ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور ہنگو سے امدادی ٹیمیں طلب کی گئیں۔
اہلکار کے مطابق امدادی ٹیموں نے پیر کی صبح تک امدادی آپریشن مکمل کر لیا اور ساتوں ہلاک شدگان کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے بتایا گیا ہے اور ان کی لاشیں آبائی علاقے کو روانہ کر دی گئی ہیں۔
مقامی آبادی کے مطابق جس جگہ حادثہ پیش آیا وہاں تین سو کے قریب کوئلے کی کانیں ہیں اور یہاں پہلے بھی ایسے حادثات رونما ہوتے رہے ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں حفاظتی انتظامات کے ناقص ہونے کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں اور ملک میں پہلے بھی کانوں میں حادثے پیش آتے رہے ہیں۔
گزشتہ برس بلوچستان کے علاقے سپن کاریز میں میتھین گیس بھر جانے کے باعث کوئلے کی ایک کان میں دھماکہ ہواتھا جس کے نتیجے میں تینتالیس کان کن ہلاک ہوئے تھے۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

47 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago