العربیہ ٹی وی کے مطابق جیش الحر اور سرکاری فوجیوں کے درمیان 343 مقامات پر لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ اپوزیشن کے جنگجوؤں نے داریا، زملکا اور دیگر کئی شہروں میں سرکاری فوج کے حملے کامیابی سے پسپا کئے ہیں۔
انقلابی کوارڈی نیشن کمیٹیوں کے مطابق دمشق کے مشرقی غوطہ ضلع میں جیش الحر نے ائر ڈیفنس کی ایک یونٹ پر بھی قبضہ کیا ہے۔ باغیوں نے الزبدانی کورنیش میں تین ٹینک اور اے پی سی تباہ کرنے کے ساتھ دعوی کیا ہے کہ چار روز تک جاری رہنے والی لڑائی میں انہوں نے عقربا فوجی ہوائی اڈے پر بھی اپنا کنڑول قائم کر لیا ہے۔
بشارالاسد کی وفادار فوج سے دارلحکومت کے نواح میں ہونے والی شدید لڑائی میں انقلابیوں نے چار ٹینک تباہ کر دیئے۔ دمشق کے جنوبی حصے میں شاہراہ فلسطین پر واقع الطربوش اسکوائر کے پاس بھی سرکاری فوج اور جیش الحر کے جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔
ادھر برطانوی اخبار ‘گارڈین’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ شامی وزارت خارجہ کے باغی ترجمان جہاد مقدسی بیروت کے راستے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے حوالے سے برطانوی روزنامے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آخری اطلاعات تک مقدسی امریکا نہیں پہنچے ہیں۔
العربیہ نیوز چینل
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…