ڈان ڈاٹ کام کے نمایندے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک غیر ملکی ایجنٹ ہیں اس لیے انہیں طالبان کو معافی دینے کا اختیار نہیں ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ وہ پاکستان پر قابض سیکیولر فورسز کی بے دخلی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی ایک خودمختار اسلامی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں کررہی ہے جس کی بنیاد پاکستان کے قیام کے وقت رکھی گئی تھی۔
دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے سربند میں پولیس کی موبائل وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، سربند میں اچینی کراس چیک پوسٹ کے قریب پولیس کی موبائل وین کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
ڈان نیوز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید