Categories: مشرق وسطی

رفح میں مصری انٹیلی جنس کے دفتر میں زوردار دھماکے

مصر اور غزہ سرحد پر واقع رفح کے علاقے میں مصری انٹلیجنس کے ہیڈکواٹرز میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے بعد فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
العربیہ ٹی وی کے نامہ نگار کے مطابق اتوار کو علی الصباح رفح سے ملحقہ الصفا کالونی میں مصری انٹلیجنس کے مقامی دفتر میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد فوج کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے انٹلیجنس دفتر کا ایک حصہ زمیں بوس ہو گیا تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مصری سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی شدت سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے دفتر کو فوری طور پر خالی کرا کر اس کی مکمل تلاشی لی ہے۔ واقعے کے فوری بعد بارڈر فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔ ابھی تک دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں اور نہ ہی کسی عسکری گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں رفح بارڈر سے ملحقہ سرحدی شہر العریش میں شدت پسندوں نے مصری فوجیوں پر حملہ کر کے سولہ اہلکار قتل کر دیئے تھے۔ اس کارروائی کے بعد مصری فوج نے جزیرہ نما سیناء میں چھپے عسکریت پسندوں کے خلاف طویل آپریشن کیا جس میں درجنوں شدت پسند ہلاک اور گرفتار کیے گئے تھے۔

العربیہ نیوز چینل

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

3 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago