ایکسپریس نیوز کے نمائندے رمضان سیماب کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چوغلہ کے علاقے کمشنری بازار کے جلوس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، دھماکے سے 12 دکانیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بند دکان میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز کی کمی کے باعث زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فوج نے شہر اور اسپتال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
وزیر داخلہ رحمان ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا، انہوں نےروٹس پر سیکیورٹی موثر نہ بنانے پر ذمہ دار اہلکاروں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں جلوس کے قریب کچرے کے ڈھیر میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، حکومت نے محرام الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا دعوی کیا تھا مگر آج اور کل ہونے والے دھماکوں نے حکومتی دعوؤں کی نفی کردی۔
ایکسپریس نیوز
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…