Categories: پاکستان

کراچی: 42 افراد کی ہلاکت کے بعدپولیس اور رینجر بالآخرحرکت میں آگئی

کراچی میں گزشتہ تین روز میں دہشت گردی کے واقعات میں 42 افراد کی ہلاکت کے بعد کراچی پولیس،رینجرز، سی آئی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بالآخرحرکت میں آگئے۔
چھاپہ مار کاروائیوں اور ٹارگٹڈ آپریشن میں 3 درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
شہر میں تین روز سے جاری قتل وغارت گری کے واقعات کے بعد بالآخر پولیس،رینجرز،سی آئی ڈی،انسداد انتہاء پسندی سیل،اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن میں آگئے۔
ڈالمیاء کے علاقے شانتی نگر میں پولیس نے گینگ وار سے وابستہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارکارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتارکرلیا،رینجرز نے کورنگی بلال کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 9 ملزمان کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کیا جبکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے شریف آباد میں بھی چھاپے مارے گئے، سچل گوٹھ،صفورا چورنگی اور سپرہائی وے سے ملحق جمالی گوٹھ میں بھی سی آئی ڈی کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائیاں کیں،جس کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 ملزمان کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا گیاہے۔
سرچ آپریشن کیلیے سی آئی ڈی کی ٹیم نے بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کیں۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم پریس کانفرنس میں تمام ملزمان کی گرفتاریاں ظاہر کریں گے۔
پٹیل پاڑہ، لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل اور اے ایریا میں بھی رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،رینجرز موبائلوں کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار اہلکار بھی موجود تھے،جنھوں نے مختصر وقت میں تیزرفتارکارروائیاں کیں۔

جنگ نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago