ایران: ممتازسنی عالم دین کا انتقال

خاش/ایران(سنی آن لائن)ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالواحد مرادزہی ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر خاش میں طویل علالت کے بعدشب جمعہ، آٹھ نومبر2012ء کو انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

مرحوم مولانا عبدالواحد خاش کے مضافات اسماعیل آباد میں واقع ’دارالہدی‘ دینی مدرسے کے مہتمم اور جامع مسجد کے امام وخطیب تھے۔ آپ کا شمار خطے کے موثر اور مخلص علماء میں ہوتاتھا۔

’سنی آن لائن‘ کی رپوٹ کے مطابق مولانا عبدالواحد گزشتہ سات سالوں سے ایک لاعلاج بیماری کے شکار ہوچکے تھے؛ چند دن قبل ایک ہلکے ہارٹ اٹیک نے انہیں ہسپتال روانہ کردیا جہاں جمعرات کی شام کو اس فانی دنیا سے کوچ کرگئے۔

مرحوم مولانا مرادزہی معروف دینی ادارہ ’دارالہدی‘ کے مہتمم اور ٹاؤن کے خطیب وامام تھے۔ آپ کی پیدائش 1945ء میں ہوئی اور آپ 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بلوچستان کے ممتازسکالر نے اعلی دینی تعلیم پاکستان میں وقت کے مایہ ناز مدارس میں حاصل کی۔ ’’دارالہدی‘‘ سندھ میں تعلیم کے بعد آپ نے ’’بدرالعلوم حمادیہ‘‘ میں داخلہ لیا جو رحیم یارخان میں واقع ہے۔ مولانا مرادزہی نے 1970ء میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس وطن چلے گئے جہاں اگلے سال آپ نے اپنے بڑے بھائی مرحوم مولانا عبدالرحیم مرادزہی کے قائم کردہ دینی مدرسے میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوگئے۔

آپ انتہائی نیک سیرت، متواضع اور عابد عالم دین تھے اور شہرت سے گریزاں تھے۔ آپ نے گزشتہ دو عشروں کے دوران مدرسے کی ظاہری و معنوی ترقی کیلیے سرتوڑ کوششیں کیں جو بارآور بھی ثابت ہوئیں۔ دس ہزار سے زائد شہری اور علماء وطلبا نے جمعہ کو مولانا عبدالواحدکی نمازجنازہ میں شرکت کیلیے اسماعیل آباد پہنچے تھے۔ شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اور شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف حسین پور بھی نمازجنازے میں شریک تھے جہاں مولانا حسین پور نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے مرحوم مولانا عبدالواحد کی وفات پر ان کے اہل خانہ، متعلقین اور عام مسلمانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں نصیحت کی علماء اور دینی مدارس کو پہلے سے زیادہ حمایت کریں۔

’سنی آن لائن‘ ٹیم بھی مرحوم مولاناعبدالواحدکے اعزہ واقارب اور اہل علم سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کو اعلی علیین میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کی تمام لغزشوں اور خطاؤوں سے درگذر فرمائے۔ آمین

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago