Categories: مشرق وسطی

شامی شہر درعا میں دھماکے، 20 فوجی ہلاک

لندن میں قائم انسانی حقوق آبزروٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام کے جنوبی شہر درعا میں فوجی چیک پوائنٹ پر دو گاڑیوں میں ہونے والے بارودی دھماکے میں بشار الاسد کے وفادار 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔
آبزرویٹری کے مطابق بارود سے بھری دو گاڑیاں آفیسر کلب کے عقبی باغ میں دو فوجی کیمپوں کے قریب وقفے وقفے سے پھٹیں۔

انہوں نے بتایا کہ کلب کے عقبی باغ میں فوجی کیمپ تھے۔ عینی شاہدوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد دھماکے کے مقام سے ایمبولینس گاڑیوں کو ہلاک و زخمی اہلکاروں کو لیجاتے دیکھا۔ زخمیوں کو درعا نیشنل اہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق شہر کے ایک اور اسپورٹس گراؤنڈ میں شامی فوجی کیمپ کے قریب دھماکے ہوئے ہیں تاہم ان کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ دھماکوں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘سانا’ نے درعا میں دو دھماکوں کی اطلاعات دی تھی جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مادی نقصان ہوا۔ سانا نے حادثے کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago