رومنی نے شکست تسلیم کر لی، اوباما کو مبارکباد

امریکا کے صدارتی انتخاب میں براک اوباما کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے ری پبلکن امیدوار مٹ رومنی نے نتائج کے غیر سرکاری اعلان کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: “میں نے صدر براک اوباما سے رابطہ کر کے انہیں صدارتی انتخاب جیتنے کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مٹ رومنی کا کہنا تھا کہ امریکا کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ایسے میں ہم کسی انتشار کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیموکریٹک اور جمہوری پارٹی میں اتفاق پر زور دیا۔

‘میں امریکا اور اپنے عوام میں یقین رکھتا ہوں۔ میں نے صدارتی انتخاب لڑنے کا ڈول امریکا کی محبت میں ڈالا۔ عوام نے میرے مدمقابل کو رہنما چنا ۔۔۔۔ اللہ کرے یہ انتخاب امریکا کے بابرکت ثابت ہو۔”

اپنے مختصر مگر جذباتی خطاب میں شکست خوردہ صدارتی امیدوار نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تم اتنی ہی اچھی خاتون اول ثابت ہوتیں جنتی تم میری زندگی کے لئے بہترین رفیق ثابت ہوئیں۔ انہوں نے طویل اور تھکا دینے والی انتخابی مہم میں ساتھ دینے پر اپنے بچوں اور خاندان کا مسلسل ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے نائب صدر کے لئے ری پبلیکن امیدوار بول رایان، حامیوں اور ووٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بہ قول مٹ رومنی آپ سب لوگ میری تمناؤں کا سرچشمہ رہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago