لبنانی حکام اور علاقے کے مکینوں کے مطابق وادی بقاع کے دو دیہات نبشیط اور خدر کے درمیان واقع ایک غیر آباد جگہ میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ایک ڈپو میں دھماکے ہوئے ہیں۔یہ اسلحہ ایک زیر تعمیر عمارت میں رکھا گیا تھا۔
عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو بتایا ہے کہ بم دھماکوں کے بعد حزب اللہ کے کارکنان نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا اور متعدد ایمبولینس گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں میں چار شامی بھی شامل ہیں۔
لبنان کے سکیورٹی حکام نے بعلبک شہر کے نزدیک واقع علاقے میں ”متعدد دھماکوں” کی تصدیق کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ دھماکے کیسے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ حزب اللہ کے پاس ہزاروں راکٹ اور بھاری مقدار میں گولہ وبارود موجود ہے۔
حزب اللہ لبنان کی مخلوط حکومت میں شامل ہے اور وہ شام میں جاری خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حمایت کررہی ہے جبکہ لبنانی حزب اختلاف ان کی مخالف ہے اور وہ شامی حزب اختلاف کی حامی ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید