Categories: پاکستان

کراچی: فائرنگ و پرتشدد واقعات میں آج بھی 8 افراد ہلاک

کراچی (جنگ نیوز) کراچی میں فائرنگ اور بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور ان پر تشدد واقعات میں بدھ کو 8افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
کراچی میں الفلاح کے صدیق گوٹھ میں فائرنگ کر کے شہزاد شاہ کو قتل کردیا گیا۔
شارع فیصل پر نرسری اسٹاپ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ صٹ عتیق نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
رنچھوڑ لائن سے نوجوان کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔
نیپئر روڈ سے ملنے والی لاشوں کی شناخت فرحان شاہ اور عادل کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے، دونوں افراد لیاری اور پاک کالونی کے رہائشی تھے۔
پٹیل پاڑہ سے ملنے والی لاش کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے جسے گزشتہ روز اغواء کیا گیا تھا۔
جمشید کوارٹر میں کچرا کنڈی سے ملنے والی لاش بھی سیاسی جماعت کے کارکن شیخ محمد عارف کی ہے وہ جمشید ٹاون کا رہائشی ہے۔
جبکہ محمد اکرام کے نام سے سے شناخت کی جانے والی لاش مقامی صحافی کے رشتہ دار کی ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago