Categories: پاکستان

سیلاب سے چار سو ہلاک، پینتالیس لاکھ متاثر

اسلام آباد (بی بی سی) پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں چار سو کے لگ بھگ افراد ہلاک جب کہ تقریباً پینتالیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان ہیں۔

این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں لگ بھگ چار سو افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

لیکن سب سے زیادہ جانی نقصان سندھ میں ہوا جہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً دو سو بتائی جاتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کے تین صوبوں سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں تقریباً پنتالیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ میں ہیں جہاں ان کی تعداد اٹھائیس لاکھ سے زیادہ ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں پاکستان بھر میں کوئی تین لاکھ مکانات تباہ ہوئے یا انھیں نقصان پہنچا جن میں سے لگ بھگ دو لاکھ صوبے سندھ میں ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان، سندھ اور پنچاب میں تقریباً ساڑھے تیرہ ہزار دیہات متاثر ہوئے ہیں جن میں سے سندھ میں متاثر ہونے والے دیہات کی تعداد گیارہ ہزار سے زیادہ ہے۔

اس ادارے کے مطابق ان تینوں صوبوں میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جن میں سے صرف پنجاب میں ہی پانچ لاکھ ایکڑ رقبے پر فصلیں متاثر ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان صوبوں میں لگ بھگ آٹھ ہزار مویشی ہلاک ہوئے جن میں سے نصف سے زیادہ صرف بلوچستان میں ہلاک ہوئے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ہونے والے پنجاب اور سندھ کے صوبوں میں چار سو چوراسی عارضی خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں جن میں سے چار سو چوالیس سندھ میں ہے جب کہ چالیس پنجاب میں قائم کی گئی ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago