Categories: مشرق وسطی

‘‘انصار القدس’’ نامی گروپ کا سیناء میں آٹھ اسرائیلی فوجیوں کے قتل کا دعویٰ

قاہرہ (مرکز اطلاعات فلسطین) مصرکے جزیرہ نما سیناء میں سرگرم ‘‘انصار بیت المقدس’’ نامی ایک مسلح گروپ نے مقبوضہ فلسطین اور مصرکی سرحد پرتعینات اسرائیل کے آٹھ فوجیوں کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم نے تین روز قبل مصری سرحد پرصہیونی فوج کے ساتھ جھڑپ کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں  آٹھ اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مصر اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان جزیرہ نما سیناء  نامعلوم مسلح افراد اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ میں تین حملہ آور اور ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا تھا۔

مصری ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے مسلح تنظیم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے صہیونی فوجیوں پرحملہ یہودیوں کی جانب سے گستاخانہ فلم تیار کرنے میں مدد کے رد عمل میں کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے جانثاروں نے سرحد پراسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر ایک کمین گاہ کے ذریعے حملہ کیا۔ حملے میں اسرائیل نے صرف ایک فوجی کی ہلاکت کا دعوایٰ کیا ہے جو غلط ہے۔ ہمارے جوانوں کے حملے میں آٹھ اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے دشمن فوج پرحملے کے لیے آر پی جی راکٹوں اور مشین گنوں کا استعمال کیا۔ صہیونی حکومت اپنی شرمندی چھپانے کے لیے مرنے والے فوجیوں کی اصل تعداد ظاہر کرنے سے گریزاں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین بین الاقوامی سرحد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دخل ہوئے اور سرحد پرعالمی نشان نمبر46 کےقریب یہودی فوجیوں پرالعوجہ گذرگاہ پرحملہ کیا تھا۔ ہماری مجاہدین جمعرات کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہوئے اور جمعہ تک وہیں رہے ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago