Categories: مشرق وسطی

امریکا عربوں سے متعلق پالیسی تبدیل کرے: صدر مرسی

قاہرہ )العربیہ ڈاٹ نیٹ( مصر کے صدر محمد مرسی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ عرب دنیا کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرے، ان کے ساتھ از سر نو تعلقات قائم کرے اور مصر کے ساتھ بھی اتحاد کے لیے نئے سرے سے معاہدہ قائم کرے۔

مصری صدر نے یہ بات اتوار کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہونے سے قبل نیویارک ٹائمز سے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔ صدر مرسی نے کہا کہ ”امریکا کی یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتیں ٹیکس دہندگان امریکیوں کی رقوم سے خطے کے عوام کی نفرت نہیں تو ناپسندیدگی ضرور خرید کر رہی ہیں”۔

اخبار کے مطابق وہ امریکا کی جانب سے خطے میں آمرانہ حکومتوں اور اسرائیل کی مسلسل حمایت کا حوالہ دے رہے تھے۔ البتہ انھوں نے امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے عرب بہاریہ انقلابات کی بر وقت حمایت کو سراہا اور کہا کہ انھوں نے امریکی عوام کو حاصل حق کی اس خطے کے عوام کے لیے بھی حمایت کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے فلسطینیوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا جو ابھی تک اپنی ریاست سے محروم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حوالے سے امریکا کی ایک خصوصی ذمے داری بنتی ہے کیونکہ امریکا نے بھی 1978ء کے کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو خالی کر دے تاکہ وہاں فلسطینی اپنی خودمختار حکومت قائم کر سکیں۔

صدر مرسی نے کہا کہ جب تک فلسطینیوں کو امن اور انصاف نہیں ملتا، اس وقت تک یہ معاہدہ نامکمل رہے گا۔جب ان سے نیویارک ٹائمز کے نمائندے نے یہ سوال کیا کہ ”کیا مصر امریکا کا اتحادی ہے؟” تو انھوں نے اخبار کے بہ قول اس کا مبہم جواب دیا اور کہا کہ ”اس کا انحصار آپ کی لفظ ”اتحادی” کی تعریف پر ہے”۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کو حقیقی دوست تصور کرتے ہیں۔

اس انٹرویو میں محمد مرسی نے مصر کی سب سے منظم دینی وسیاسی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق کی تصدیق کی اور کہا کہ ”میں اخوان کے ساتھ جوان ہوا ہوں اور اس سے میں نے اصول سیکھے ہیں۔ میں نے یہ سیکھا ہے کہ اپنے ملک سے محبت کیسے کی جاتی ہے۔ اس سے میں نے سیاست سیکھی ہے اور میں اس کا لیڈر رہا ہوں”۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago