Categories: پاکستان

دیر: بارودی سرنگ کا دھماکہ، چودہ مسافر ہلاک

اسلام آباد (بی بی سی) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ایک مسافر گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت چودہ مسافر ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔
لوئر دیر میں پولیس افسر محمد جاوید نے بی بی سی کے نامہ نگار دلاور خان وزیر کو بتایا کہ اتوار کی صبح انجروں بانڈا کے علاقے سے تحصیل مونڈہ آنے والی ایک مسافر گاڑی لنڈئی کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے گاڑی میں سوار چودہ مسافر ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔
انجروں بانڈہ کے رہائشی اور زرین خان نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ لنڈئی شاہ کے مقام پر مُسافر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی میں ان کے قریبی رشتہ دار سوار تھے جس کی اطلاع ملتے ہی وہ فوراً وہاں پہنچ گئے۔ زرین خان کے مطابق جائے وقوعہ پر لاشیں بکھری ہوئی پڑی تھی کسی کا پیر نہیں تھا اور کسی کا ہاتھ کٹا ہوا تھا۔
پولیس افسر محمد جاوید نے مزید بتایا کہ ابھی اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ بارودی سرنگ کتنا عرصہ پہلے نصب کی گئی تھی۔
پولیس افسر محمد جاوید نے بتایا کہ ان کے گاؤں میں طالبان مخالف لوگ موجود نہیں ہے البتہ فوجی اہلکاروں نے ان کو مجبور کیاگیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لئے پہاڑی چوٹیوں پر پہرہ دینگے۔ زرین کے مطابق فوجیوں کے کہنے پر وہ رات کو پہاڑی چوٹیوں پر جاتے ہیں اور پہرہ کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کی جگہ قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی سے متصل ہے اور ضلع لوئر دیر کے صدر مقام تیمر گرہ سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں پولیس افسر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافر گاڑی میں کوئی اہم شخصیت یا کسی خاص برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سوار نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے سے لوگ روزانہ معمول کی خریداری کے لیے صدر مقام آتے ہیں۔
باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ دنوں سرحد پار سے آنے والے شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کئی روز تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا تھا۔
لوئر دیر میں اس سے پہلے بھی شدت پسندی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago