Categories: مشرق وسطی

عراق میں سال کا بدترین دِن، پرتشدد کارروائیوں میں 82 افراد ہلاک

بغداد(خبر رساں ادارے)عراق میں پیر کو مختلف پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 91 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، تاہم مختلف خبر رساں ادارے ہلاکتوں کی متضاد اطلاعات دے رہے ہیں۔
بم دھماکوں اور فائرنگ کی مختلف کارروائیاں دارالحکومت بغداد، اس کے نواحی علاقوں، کرکوک اور دیالہ صوبے میں ہوئی ہیں۔
گزشتہ برس دسمبر میں امریکی افواج کے عراق سے انخلاء کے بعد پرتشدد کارروائیوں کے تناظر میں اسے بدترین دِن قرار دیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں عراق میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کے ایک رہنما نے خبر دار کیا تھا کہ ان کا گروہ پھر سے اکٹھا ہو رہا ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی نے عراقی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی ایک علاقے میں ایک فوجی اڈے پر حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس سے پیر کو ملک بھر میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے۔
دو پولیس اہلکاروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر اے پی کو بتایا ہے کہ مسلح افراد پیر کو صبح سویرے اودیم کے علاقے میں تین گاڑیوں پر آئے اور انہوں نے فوجیوں پر فائر کھول دیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے پولیس اور طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہے جبکہ 144 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ہلاکتوں کی تعداد 91 بتائی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق دارالحکومت بغداد کے علاقے تاجی میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دارالحکومت کے شمال میں قائم ایک فوجی اڈے پر کیے جانے والے حملے میں کم از کم سات عراقی فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔ عراقی فوج کے ایک فرسٹ لیفٹیننٹ نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس حملے میں 15 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔
کرکوک میں سلسلہ وار دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے۔ صوبے دیالہ میں سکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملوں میں تین اہلکار ہلاک ہوئے۔
بغداد کے شمال میں حسینیہ کے علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ ابھی گزشتہ روز عراق میں مختلف حملوں کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago